ڈیرہ غازی خان: دو گروپوں میں خونی تصادم سے 5افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان: دو گروپوں میں خونی تصادم سے 5افراد جاں بحق

 پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے تمن کھوسہ میں پیش آیا، جہاں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مرنے والے تمام افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کردی گئیں جبکہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔