لاہور: ایف آئی اے کا گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، 7 ایجنٹس گرفتار

لاہور: ایف آئی اے کا گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، 7 ایجنٹس گرفتار

ترجمان ایف اے آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں کامران، اللہ دتہ، سفیان، علی رضا آصف، اکرام اور محمد آصف شامل ہیں، ملزمان کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے، ملزمان شہریوں سے پاسپورٹس بنوانے کی مد میں پیسے بٹور رہے تھے۔

ایف آئی اے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزمان شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے ہتھیا رہے تھے ، ملزمان سے ٹوکن، بنک چالان، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد ہونے پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاسپورٹ مافیا کے خلاف جاری تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین بھی دوران تفتیش کیا جا رہا ہے۔