پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا نیب نے کوہستان میگا کرپشن سکینڈل میں کارروائی کی۔
خیبرپختونخوا نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال کے گھر پر ایک بار پھر چھاپہ مارا، ذرائع کے مطابق ملزم کے گھر سے مزید 20 کروڑ روپے برآمد ہوگئے، اب تک کیش میں ریکوری 2 ارب روپے تک پہنچ گئی،،مزید ریکوری کا بھی عمل جاری ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ملزم نے یہ رقم اپنے گھر میں خفیہ طریقے سے چھپا رکھی تھی۔



