اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) میں گریڈ 18 کے 29 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔
نیب میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں، ترقی پانے والے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے۔
ترقی پانے والے افسران ملتان، پشاور اور لاہور سمیت دیگر بیوروز میں تعینات ہوں گے، گریڈ 20 میں تعینات عارضی ڈائریکٹرز کو بھی ریگولر کر دیا گیا ہے۔



