کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، بھاری مقدار میں ممنوعہ اور مضر صحت اشیاء تلف

Published On 22 November,2025 05:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے ایک کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ اور مضر صحت اشیاء تلف کر دیں۔

تلف شدہ سامان میں چھے سو چودہ میٹرک ٹن چھالیہ اور آٹھ سو میٹرک ٹن گٹکا اور سپاری شامل تھی، 21 ہزار 261 پیکٹ غیر ملکی سگریٹس اور 21 میٹرک ٹن چائنا نمک بھی تلف کیا گیا۔

سامان تلفی کی کارروائی مکمل شفافیت اور قانونی تقاضوں کے مطابق انجام دی گئی، سامان کی تلفی کی تقریب میں پاکستان کسٹمز حکام کے علاوہ ڈی سی و ڈی پی او حب اور مختلف محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ایف بی آر نے سمگلنگ کی روک تھام اور عوامی صحت کے تحفظ کےاپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔