کراچی: (دنیا نیوز) میمن گوٹھ پولیس اور سٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مسلح ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 زخمیوں سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا، زخمی ملزمان کی شناخت مولا بخش اور علی اصغر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پکڑے گئے تیسرے ملزم کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی، زخمی ہونے والے ملزموں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھاکہ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی جبکہ ملزموں کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔



