سوات میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل، ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی

Published On 29 December,2025 05:21 pm

سوات: (دنیا نیوز) مٹہ خریڑئی میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا، فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل، ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

فائرنگ سے ملزم کی بھتیجی اور چچازاد بھائی جاں بحق جبکہ بھابھی شدید زخمی ہوئی، واقعے کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔