لکی مروت: کٹہ خیل میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

Published On 13 January,2026 10:28 am

لکی مروت: (دنیا نیوز) لکی مروت میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق لکی مروت کے علاقے کٹہ خیل میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔