شرقپور شریف میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 3 فرار

شرقپور شریف میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 3 فرار

پولیس ذرائع کے مطابق چار ڈاکو بھوئے وال کے قریب مسافروں سے لوٹ مار کررہے تھے، اطلاع پر فوری طور پر پولیس اور سی سی ڈی موقع پر پہنچ گئی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے، ۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت حسنین عرف کاکا کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق اوکاڑہ سے ہے، ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے تین ڈاکوؤں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ان کو بھی جلد حراست میں لے کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔