کرائم
خلاصہ
- اوباڑو:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے اوباڑہ میں پولیس اور رینجرز کے فیصلہ کن آپریشن میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق پولیس اور رینجرز نے رونتی کچے کے علاقے میں کارروائی کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزم ہلاک ہو گئے۔
اُنہوں نے کہا کہ پولیس نے ایک ہلاک ڈاکو کی لاش تحویل میں لے لی ہے جس کی شناخت اصغر شر کے نام سے ہوئی۔
ایس ایس پی گھوٹکی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے ڈرونز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔