کرائم
خلاصہ
- کراچی:(دنیا نیوز) سندھ رینجرز نے گلشن حدید میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی واسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
رینجرز حکام کے مطابق گرفتارملزمان میں آصف علی، محمد یعقوب اورمحمد عرفان شامل ہیں جبکہ ملزمان کےقبضے سے 2 موٹرسائیکلیں،موبائل فونز، پاسپورٹ، شراب اورنقدی برآمد کر لی گئی ہے۔
رینجرز حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھے،ملزمان سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان واضح طور پر نظر آتے ہیں۔
انہون نے مزید آگاہ کرتے ہوئے بتایا ملزمان عادی مجرم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔