کرائم
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے محلہ سعید پورہ میں نامعلوم ملزموں نے محنت کش کی 3 سالہ بچی کو اغوا کر لیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ بچی گھر سے کھیلتے ہوئے باہر نکلی اور لا پتہ ہو گئی، والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تاحال بچی کا سراغ نہ مل سکا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن نے بتایا کہ بچی کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش جاری ہے، بچی کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا اور ملزموں کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جائے گی۔