ہری پور: معمولی جھگڑے پر سسرالیوں نے وحشیانہ تشدد کرکے بہو کا باپ قتل کر دیا

ہری پور: معمولی جھگڑے پر سسرالیوں نے وحشیانہ تشدد کرکے بہو کا باپ قتل کر دیا

واقعہ تحصیل غازی کے علاقے سنبل درہ میں افسوسناک پیش آیا، جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر لاتوں مکوں سے بیٹی کا باپ اسلم جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام نے ضابطے کی کارروائی کے لئے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم موقع سے فرار ہوگئے ہیں جن کو پکڑنے کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جنہیں جلد حراست میں لے لیکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔