مریدکے: جائیداد کا تنازع، سوتیلے بھائی نے حاملہ بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا

مریدکے: جائیداد کا تنازع، سوتیلے بھائی نے حاملہ بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا

مقتولہ کے شوہر قاسم نے پولیس کو بتایا کہ میری بیوی کو اس کے سوتیلے بھائی نے مکان کے تنازع پر گلا دبا کر قتل کیا، ملزمان کا بہن کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، میری بیوی 4 ماہ کی حاملہ تھی، ملزمان نے دوہرے قتل کی واردات کی ہے۔

مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی کو اس کے سوتیلے بھائی اور ساتھیوں نے مل کر قتل کیا، وقوعہ کے وقت مقتولہ کا 4 سالہ بھتیجا گھر میں موجود تھا۔

قاسم کی رپورٹ پر سٹی پولیس نے 2 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا، یہ واقعہ علاقہ حسن پارک پرانا نارنگ روڈ پر پیش آیا۔