کرائم
خلاصہ
- گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن، سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایت پر 5 پولیس اہلکار گرفتار کر لئے گئے۔
منشیات سمگلر ساجد عرف ساجو کی پشت پناہی کرنے والے افسران بے نقاب ہو گئے، گرفتار اہلکاروں میں ایس آئی شمیم احمد ،اے ایس آئی محمد آصف، کانسٹیبل عمران ،شاہد عدنان اور یاسین شامل ہیں۔
سی پی او غیاث گل نے کہا کہ گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف منشیات کے مقدمات درج کئے گئے ہیں، محکمہ میں خود احتسابی کا عمل جاری رہے گا۔
غیاث گل نے کہا کہ منشیات فروشوں کی سہولت کاری کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔