جڑانوالہ: دیرینہ دشمنی پر گولیاں چل گئیں، ایک شخص قتل، ایک زخمی

جڑانوالہ: دیرینہ دشمنی پر گولیاں چل گئیں، ایک شخص قتل، ایک زخمی

ذرائع کے مطابق مخالفین کی فائرنگ سے قتل ہونے والے کی شناخت 25 سالہ یاسر کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کے واقعے میں مقتول کا والد یاسین شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو ٹیم نے فوری ہسپتال منتقل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے جس کے بعد اب ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔