سرگودھا میں محکمہ ایکسائز کا کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودھا میں محکمہ ایکسائز کا کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے خیام چوک میں کارروائی کی اور محکمہ ایکسائز کے کلرک سے ایک لاکھ روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے شہری امداد وڑائچ سے پراپرٹی ٹیکس درستگی کے عوض رشوت لی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ مقدمے میں ای ٹی او ایکسائز اور انسپکٹر کو بھی شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔