پولیس کی بڑی کارروائی، گٹکا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار

پولیس کی بڑی کارروائی، گٹکا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار

تھانہ مولا داد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ملزم گرفتار کر لیا، مشکوک کار کی تلاشی کے دوران 209 کلو گرام مضرِ صحت پان پراگ گٹکا برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران کار کو قبضے میں لے لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت نادر علی ولد اللہ ڈتہ اوٹھو کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔