خضدار میں شرپسندوں کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 اہلکار شہید

خضدار میں شرپسندوں کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 اہلکار شہید

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سب تحصیل باغبانہ میں پیش آیا جہاں پولیس پارٹی پر نامعلوم ملسح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر لیڈی کانسٹیبل ملک ناز، اور سمیع اللہ باجوئی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے میں ایڈیشنل ایس ایچ او ابراہیم شیخ اور نجیب اللہ بھی زخمی ہوئے جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے شہید ہونے والے اہلکاروں اور زخمیوں کی لاشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کردی جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے اور حملہ آواروں کی تلاش شروع کردی گئی۔