لاڑکانہ میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

لاڑکانہ میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ایس ایس پی احمد فیصل چودھری نے بتایا کہ گشت پر معمور پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو زخمی حالت پکڑا گیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت وسیم گاڈہی کے نام سے ہوئی ہے۔

احمد فیصل چودھری نے مزید بتایا کہ ڈاکو وسیم گاڈہی کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، گرفتار ملزم وسیم متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اور پہلے بھی جیل جاچکا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اس کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔