علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے کی کارروائی، پاکستان سٹیل ملز میں اربوں کی منظم چوری کا سکینڈل بے نقاب ہو گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سٹیل ملز سے قیمتی مشینری، کیبلز، سکریپ مواد اور دیگر اہم انفراسٹرکچر بغیر گیٹ پاس کے باہر نکالا جاتا رہا۔
کارروائیاں ایک مربوط گروہ کے ذریعے کی جا رہی تھیں، کارروائی میں اندرونی ملازمین، سکیورٹی سٹاف اور سکریپ ڈیلرز کے مابین گٹھ جوڑ شامل تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود اسے فوری طور پر سی کلاس میں تبدیل کر دیا گیا، کیس میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
ایف آئی اے نے مرکزی کرداروں اور سہولت کاروں کی نشاندہی کرلی، قومی اثاثوں کی لوٹ مار کرنے والوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں۔