ایف آئی اے کی کارروائی، بدنام زمانہ انسانی سمگلر عمران سرور ملتان سے گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، بدنام زمانہ انسانی سمگلر عمران سرور ملتان سے گرفتار

ملزم ایف آئی اے کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم خود کو قومی اسمبلی کا انفارمیشن ڈائریکٹر ظاہر کرتا رہا، جعلی عہدہ استعمال کر کے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے جھانسے دیتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے قومی اسمبلی کا جعلی سروس کارڈ برآمد کر لیا، امریکہ بھجوانے کے نام پر شہری سے 27 لاکھ روپے وصول کئے تھے، ملزم شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورنے میں ملوث نکلا۔

ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی، انسانی سمگلنگ نیٹ ورک سے متعلق مزید انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔