سانگھڑ: شادی کی تقریب میں فائرنگ، 13 سالہ لڑکا جاں بحق، 2 زخمی

سانگھڑ: شادی کی تقریب میں فائرنگ، 13 سالہ لڑکا جاں بحق، 2 زخمی

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت گینو بھیل اور دیوان بھیل کے ناموں سے ہوئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کورائی برادری کے مسلح افراد نے شادی تقریب میں گھس کر فائرنگ کی، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، کمسن لڑکے کی موت پر علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ شادی کی خوشی بھی ماتم میں تبدیل، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی، جس کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔