لاہور میں شہری کا قربانی کا جانور چوری کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور میں شہری کا قربانی کا جانور چوری کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق واقعہ مناواں میں پیش آیا جہاں شہری عرفان کی درخواست موصول ہوئی تو فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوری کیا ہوا قربانی کا جانور( بیل) لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے شواہد کی روشنی میں ملزم گرفتار کرلیا جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔