لاہور میں غیر ملکی شہری 3 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار

لاہور میں غیر ملکی شہری 3 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار

پولیس کے مطابق دوران ناکہ بندی مشکوک جانتے ہوئے غیر ملکی شہری کو روکا گیا، تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

ایس ایچ او گوالمنڈی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے پلاسٹک کے شاپر میں منشیات رکھ کر پیدل سپلائی کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔