بہاولنگر: پسند کی شادی کی رنجش پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

بہاولنگر: پسند کی شادی کی رنجش پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

پولیس کے مطابق عدم برداشت کا یہ واقعہ فورٹ عباس کے علاقے 269 ایچ آر میں پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت اللہ دتہ کے نام سے کی گئی جس کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈی پی او کے احکامات پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔