اوکاڑہ: تھانہ حویلی لکھا کے نواح میں جھگڑے کے دوران 2 افراد قتل

اوکاڑہ: تھانہ حویلی لکھا کے نواح میں جھگڑے کے دوران 2 افراد قتل

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے مقتولین کو چھریاں ماریں، جس سے بلال اور شرجیل دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لا سکے، واقعہ کے محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کی شناخت حامد اللہ کے نام سے ہوئی ہے، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے سخت نوٹس پر مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔