گوجرانوالہ: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزمان ہلاک، 2 گرفتار

گوجرانوالہ: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزمان ہلاک، 2 گرفتار

پولیس حکام کے مطابق کھیالی پولیس مقابلے کے دوران ملزم علی شیر ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم ڈکیتی اور منشیات کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس نے بتایا کہ تھانہ اروپ پولیس مقابلہ کے دوران الیاس نامی ملزم ہلاک ہو گیا، جبکہ پولیس ناکہ سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔