راولپنڈی سے اڑھائی سالہ بچہ اغوا کر لیا گیا

راولپنڈی سے اڑھائی سالہ بچہ اغوا کر لیا گیا

بچے کو اغوا کرنے کی فوٹیج حاصل کر لی گئی، فوٹیج میں بچہ کو لیجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اڑھائی سالہ عمیر گزشتہ روز گھر کے سامنے سے لاپتہ ہو گیا۔

تھانہ صادق آباد پولیس نے دادا سرزمین کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کر لیا، بچے کی بازیابی کے لئے سی سی ڈی اور پولیس کی ٹیمیں متحرک ہوگئیں۔