حیدرآباد: ڈکیتی مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد زخمی

حیدرآباد: ڈکیتی مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد زخمی

پولیس کے مطابق زخمیوں میں یونین کمیٹی 117 کے چئیرمین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرین میں سے 3 افراد کو گولیاں لگیں جبکہ ایک کو پسٹل کے بٹ سے زخمی کیا ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان فائرنگ کرتے ہوے پیدل فرار ہوئے، دونوں ملزمان نے آگے جا کر 2 الگ، الگ موٹرسائیکلیں چھینی اور فرار ہو گئے۔