بہاولنگر میں سی سی ڈی سے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار ہونے میں کامیاب

بہاولنگر میں سی سی ڈی سے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار ہونے میں کامیاب

سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ مقابلہ میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، ملزم سے موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، ہلاک ملزم کی امتیاز کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ مفرور ملزموں کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی، ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔