کرائم
خلاصہ
- گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا ڈاکو 62 مقدمات میں مطلوب تھا، ہلاک ڈاکو کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی جو اشتہاری بھی تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ پیپلز کالونی پولیس مقابلے میں 37 مقدمات میں ملوث ڈاکو مارا گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت فجر کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکوؤں نے چند روز قبل بھی ایک گھنٹے میں دو دکانوں کو لوٹا تھا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ملزم سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں متعدد سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ تھے، ہلاک ڈاکوؤں کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔