علاقائی
خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) چمکنی کے ایک مدرسہ میں نوجوان پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
پولیس کے مطابق وائرل ویڈیو میں مدرسے کے چند طالب علم ایک شہری کو چارپائی سے باندھ کر ڈنڈوں سے تشدد کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ متعدد نوجوان چارپائی کے اردگرد کھڑے نظر آتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان پر مبینہ طور پر چوری کا الزام تھا، جس کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
سی سی پی او کی ہدایت پر پولیس سٹیشن چمکنی کو واقعے کے تمام پہلوؤں سے انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔