وہاڑی: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، ایک شخص جاں بحق، 3 شدید زخمی

وہاڑی: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، ایک شخص جاں بحق، 3 شدید زخمی

کرکٹ کھیلتے بچوں میں لڑائی ہوئی، بلال نے مبینہ طور پر فائرنگ کی، فائرنگ سے سرفراز جاں بحق ہوگیا، شاہ نواز اور قمر زمان سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے سرفراز کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ مترو پولیس نے واقعہ کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔