کرائم
خلاصہ
- کرک:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں زہریلی چیز کھانے سے ایک 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا جب کہ اُس کے بھائی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں دبلی لواغر میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر رشتہ داروں کی جانب سے دو کمسن بچوں کو زہریلی چیز کھلانے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ زہریلی شے کھانے کے نتیجے میں 3 سالہ بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ اُس کا 5 سالہ بڑا بھائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لواحقین کا الزام ہے کہ بچوں کو ان کے رشتہ داروں نے کوئی زہریلی چیز کھلائی، واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی کرک میں 3 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔