کرائم
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق 3 ملزمان ایک شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان اور ہلاک ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب بلال کالونی میں نجی شاپنگ سینٹر کے قریب فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد، ماں، باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے، ڈاکو دکان پر لوٹ مار کیلئے آئے تھے اور پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے تینوں افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔