کراچی میں پولیس مقابلہ، بھتہ خور گروپ کا اہم کمانڈر ہلاک

کراچی میں پولیس مقابلہ، بھتہ خور گروپ کا اہم کمانڈر ہلاک

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم بلال بھتہ خور گینگ کا انتہائی اہم کمانڈر اور متحرک شوٹر تھا، ملزم بھتہ خوری کیلئے فائرنگ اور خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلال مبینہ بھتہ خوری کے ذریعے گینگ کو مالی معاونت بھی فراہم کرتا تھا، ہلاک ملزم 10 اگست کو سویٹس شاپ پر فائرنگ کرنے میں ملوث تھا، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور دو راہگیر زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ ماہ فیروز آباد میں زیر تعمیر پروجیکٹ سے بھتہ طلب کیا گیا، بھتہ نہ ملنے پر ملزم نے زیر تعمیر پروجیکٹ پر فائرنگ کی، واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔