بہاولنگر: ناراض بیوی کو منانے سسرال آئے نوجوان نے ساس کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا

بہاولنگر: ناراض بیوی کو منانے سسرال آئے نوجوان نے ساس کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا

پولیس کے مطابق روٹھی بیوی کو منانے آئے نوجوان کا سسرال میں جھگڑا ہوا، جس پر اس نے ساس کو قتل کر ڈالا، مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کنیزاں بی بی کے بیٹے کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم فرار ہے، جس کی پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔