کرائم
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم مقصود کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم پر گھر کے دروازے پر فحش حرکات اور خاتون کو دھمکانے کا الزام ہے، ملزم کے خلاف آئے روز دروازے کے سامنے فحش حرکات کرنے کی بھی شکایت تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم مقصود اسلم نے چھری دکھا کر خاتون کو دھمکایا تھا، واقعہ کی ایف آئی آر 8 ستمبر کو درج کی گئی تھی۔