علاقائی
خلاصہ
- نصیرآباد: (دنیا نیوز) فلیجی تھانہ کی حدود میں مبینہ معمولی تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گولہ اور شیخ برادری کے درمیان معمولی تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ سے عبدالرحمن اور الطاف شیخ جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے پرویز شیخ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔