رشتہ سے انکار پر شہری نے کزن کو گولی مار کر خودکشی کر لی

رشتہ سے انکار پر شہری نے کزن کو گولی مار کر خودکشی کر لی

پولیس کے مطابق عبد الوہاب نے اپنے کزن شاہد سے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا، شاہد کے انکار پر تکرار اور جھگڑا شروع ہو گیا۔

پولیس کے مطابق طیش میں آکر عبد الوہاب نے شاہد کو گولی مار دی اور بعد ازاں خودکشی کر لی۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو 1122 نے دونوں نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔