کرائم
خلاصہ
- شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد کے چک سردار پور سے درخت سے لٹکتی نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، لاش کی پہچان 26 سالہ رشید سے ہوئی، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ راجہ رام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی، اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔