کرائم
خلاصہ
- شکارپور: (دنیا نیوز) رستم ٹاؤن کے کچے میں خاتون سمیت 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین انیس پھوڑ اور نمل سبزوئی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کچے میں پانی کے باعث لاشیں منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس کے مطابق قتل کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔