گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کر دیا

گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کر دیا

پولیس کے مطابق 30 سالہ طارق کو اس کے بڑے بھائی مظہر نے فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ شکیلہ بی بی سے پوچھ گچھ جاری ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے جبکہ لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے۔