بہاولنگر: 3 روز قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی کھیتوں سے لاش برآمد

بہاولنگر: 3 روز قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی کھیتوں سے لاش برآمد

پولیس نے مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی، پولیس اور کرائم سین ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے، پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ خاتون کی مریم بی بی کے نام سے شناخت ہوئی، مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔