سرگودھا: بیٹی کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر تشدد کا شکار شہری جاں بحق

سرگودھا: بیٹی کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر تشدد کا شکار شہری جاں بحق

پولیس کے مطابق تھانہ ترکھانوالہ میں 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، بیوہ صائمہ اشرف نے پولیس کو بیان دیا کہ مقامی درزی کلیم اللہ چاند اور اس کا دوست معین طالبہ کو کالج آتے جاتے مبینہ طور پر ہراساں کرتے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق طالبہ کے والدین ملزمان سے شکایت کرنے پہنچے تو دونوں نے مبینہ طور پر تشدد شروع کر دیا، ملزم کلیم اللہ نے طالبہ کے والد اشرف کو مبینہ طور پر زوردار دھکا دیا، جو نالہ میں گر کر موقع پر دم توڑ گیا۔

ملزمان طالبہ کے سامنے مبینہ طور پر نازیبا حرکات بھی کرتے تھے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔