گواہوں کے بیانات میں تضاد، عدالت نے عمر قید کا ملزم بری کر دیا

گواہوں کے بیانات میں تضاد، عدالت نے عمر قید کا ملزم بری کر دیا

جسٹس امجد رفیق نے ملزم امانت علی کی اپیل منظور کرلی، ملزم کی جانب سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

عدالت نے گواہوں کے بیانات میں تضاد اور پوسٹ مارٹم تاخیر سے ہونے کی بنیاد پر ملزم کو بری کیا۔

ملزم کے خلاف تھانہ کھڈیاں قصور پولیس نے 2019 میں مقدمہ درج کیا تھا، ملزم پر شہری احمد دین کو فائرنگ کرکے جاں بحق جبکہ حیات کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔