صوابی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ماموں نے بہن اور بھانجی قتل کردی

صوابی میں  ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ماموں  نے بہن اور بھانجی قتل کردی

پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے لیرن گدون میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ماموں نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر اپنے بھانجے پر فائرنگ کردی،  فائرنگ کی زد میں آکر ملزم کی  بہن اور بھانجی موقع پر ہی دم توڑ گئیں جب کہ بھانجا محفوظ رہا۔

 حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کا بھانجا ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا، جس پر ملزم طیش میں آگیا اور اس نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کردی، واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

دوسری جانب پولیس نے دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔