لاہور میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے 32 سالہ خاتون جاں بحق

لاہور میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے 32 سالہ خاتون جاں بحق

واقعہ لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں بسی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے 32 سالہ خاتون مصباح بی بی کو کچل دیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

دوسری جانبحادثے کی اطلاع ملتے ہی باغبانپورہ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد نامعلوم موٹر سائیکل سوار اپنی موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا، واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر علی رضا کی مدعیت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

مزید برآں ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔