علاقائی
خلاصہ
- حیدرآباد:(دنیا نیوز) سندھ کے علاقے حیدر آباد میں خواتین پولیس پر مشتمل خصوصی ’’نِسا اسکواڈ‘‘ تشکیل دے دیا گیا۔
حیدرآباد پولیس نے خواتین کی سکیورٹی اور عوامی مقامات پر نگرانی مزید مؤثر بنانے کے لیے خواتین پولیس اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ’’نِسا اسکواڈ‘‘ تشکیل دے دیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے مطابق نِسا اسکواڈ میں 50 خواتین پولیس اہلکار شامل ہیں، جو موٹرسائیکلوں پر مختلف علاقوں میں گشت کریں گی۔
خواتین پولیس اہلکاروں نے نِسا اسکواڈ کے تحت آٹو بھان روڈ کے مختلف مقامات پر موٹرسائیکلوں پر گشت بھی کیا۔ ایس ایس پی کے مطابق اسکواڈ آٹو بھان روڈ سمیت مختلف عوامی مقامات پر گشت اور چیکنگ کرے گا۔
ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کا کہنا ہے کہ نِسا اسکواڈ کے ذریعے بازاروں، شاپنگ ایریاز، پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔